ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام آدمی پارٹی کا الزام’نریندر مودی اور منوہر لال کھٹر ہریانہ میں کسانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے ذمہ دار‘

عام آدمی پارٹی کا الزام’نریندر مودی اور منوہر لال کھٹر ہریانہ میں کسانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے ذمہ دار‘

Tue, 31 Aug 2021 00:40:13    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی پنجاب یونٹ منگل کو ضلع سطح پر احتجاج کرے گی جس میں دو دن قبل کرنال، ہریانہ میں کسانوں پر لاٹھی چارج کے واقعہ کے خلاف آواز اُٹھائی جائے گی۔ پارٹی کی طرف سے  جاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر کے ذریعے مرکزی حکومت کو یادداشتیں بھیجی جائیں گی۔

عام آدمی پارٹی کے کسان ونگ پنجاب کے صدر اور ایم ایل اے کلتار سنگھ سندھواں نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کسانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاٹھی چارج میں سشیل کاجل نامی کسان کی موت ہو گئی ہے اور 10 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

کلتار سنگھ سندھواں نے بتایا کہ ان کی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ لاٹھی چارج کا حکم دینے والے ایس ڈی ایم اور پولیس افسران کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی منوہر لال کھٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس واقعہ کے لیے کسانوں سے عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔


Share: